غیر ملکی صحافیوں کی نگراں وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات

Punjab Chief Minister

لاہور(جیو ڈیسک)لاہور وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ منصفانہ ،شفاف اور پرامن انتخابات یقینی بنانے کیلئے جدید ترین الیکشن مانیٹرنگ سسٹم سمیت ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انتخابی مہم اور انتخابات کی کوریج کیلئے آنے والے غیرملکی میڈیا کے ارکان نے وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی سے ایوان وزیر اعلی میں ملاقات کی۔
وزیراعلی نجم سیٹھی نے کہا کہ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لئے جدید مانیٹرنگ سسٹم بہترین معاون ثابت ہوگا،انہوں نے کہا کہ میڈیا کے متحرک اور فعال کردار کی بدولت دنیا گلوبل ویلیج کی شکل اختیار کر گئی ہے، ملاقات میں جرمنی اورآسٹریا کے صحافی بھی موجود تھے۔