لاہور : غازی آباد میں خاوند کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے غازی آباد میں خاوند کے مبینہ تشددسے خاتون جاں بحق ہو گئی، پولیس نے ملزم اوراسکے ماموں کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق غازی آباد کے علاقے مسلم آباد میں کانسٹیبل ندیم نے تشدد کرکے اپنی بیوی تہمینہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی اور اسکی چھ سال پہلے شادی ندیم سے ہوئی تھی۔ پولیس نے تہمینہ کے بھائی کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم ندیم اور اسکے ماموں کو گرفتار کر لیا۔