لاہور، گرین ٹائون سے القاعدہ کا انٹرنیشنل ٹیکنیکل ہب پکڑا گیا

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گرین ٹائون سے القاعدہ کا انٹرنیشنل ٹیکنیکل ہب پکڑا گیا ہے، حساس اداروں کی کارروائی کے دوران القاعدہ کے دو دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے جبکہ تین ملزمان فرار ہو گئے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دہشت گرد گروہ گرین ٹائون کے علاقے باگڑیاں کے ایک گھر میں نیٹ ورک چلا رہا تھا،گروہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے اغوا میں بھی ملوث ہے۔

القاعدہ نیٹ ورک پی ٹی سی ایل اور دوسرے موبائل فون نیٹ ورک کی سموں کا غلط استعمال کرتا تھا جس کی وجہ سے موبائل نمبرز افغانستان سے معلوم ہوتے تھے۔گروپ کے دو اہم ارکان ریڈ بک میں بھی شامل ہیں۔حساس ادارے نے اس نیٹ ورک کی کچھ روز پہلے ہی نشاندہی کی تھی۔