لاہور: گوالمنڈی میں دو گروپوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دس افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ پانچ راہگیروں سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔

گوالمنڈی میں دو گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی،منگل کی رات چیمبر روڈ کے قریب ایک پارٹی نے مخالفین پر فائرنگ کر دی جس سے چھ خواتین سمیت گیارہ افراد گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے جنہیں میو ء ہسپتال منتقل کیا گیا۔

زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک راہگیر سترہ سالہ سلمان جاں بحق ہو گیا۔ زخمیوں میں 5 راہ گیر خواتین بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق تین کی حالت تشویشناک ہے۔ ایس پی سٹی امتیاز سرور نے بتایا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔