لاہور میں تیز بارش سے حادثات، ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی

 Heavy Rain

Heavy Rain

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں تیز ہواوں ا ور بارش سے موسم خنک اور خوشگوار ہوگیا۔ بارش کے دوران درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ زاہد شیروانی کی رپورٹل# اہور میں شام کے وقت تیز اور سرد ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی سیاہ بادل چھا گئے اور بارش کاسلسلہ شروع ہوگیا۔

بارش کے دوران تیز ہواوں کے باعث میو ہسپتال کے ایمرجنسی گیٹ کے باہر ایک درخت گر گیا جس کی زد میں آکرایک شخص جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

بارش سے ٹاون شپ میں بھی ایک چھت گر گئی ، ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ مال روڈ اور کینال روڈ پر کئی درخت گرگئے اور ٹریفک بلاک ہوکررہ گئی۔

بارش کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بھی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔