لاہور ہائی کورٹ ،بجلی چوری اور اووربلنگ کیخلاف قانون سازی کی ہدایت

Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بجلی چوری روکنے اور اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے قانون سازی کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ لیسکو بجلی چوروں کے خلاف اقدامات نہیں کر رہی۔

جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا بوجھ بل ادا کرنے والے شہریوں کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرنے اور اوور بلنگ کے خاتمے کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی،کیس کی آئندہ سماعت 28 مئی کو ہو گی۔