عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کے لیے جوڑ توڑ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

عام انتخابات ہو گئے۔ اور اپنے پیچھے دھاندلیوں کی بازگشت چھوڑ گئے ، اب مرحلہ ہے حکومت تشکیل دینے کا ۔ نوازشریف کی مسلم لیگ واضح برتری کے ساتھ وفاق میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں نظر آتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود اب جوڑ توڑ کا سلسلہ اور اتحادوں سے بات کا سلسلہ شروع ہوگا ۔ کون بنے گا کس کا اتحادی ، اس پر ہو گی سب کی نظر ، کیا مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام ، مسلم لیگ ن کے ساتھ جڑ سکے گی۔ کیا ایم کیو ایم اور ن لیگ کا کوئی اتحاد بن سکے گا۔

جماعت اسلامی اور مسلم لیگ میں رابطوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے ۔ایسے میں جے یو آئی ایف کے رہنما اکرم درانی کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں جے یو آئی ، قومی وطن پارٹی اور مسلم لیگ ن مخلوط حکومت بنائیں گے۔ ایسے میں آزاد امیدواروں کی تو جیسے لاٹری نکل آئی ہے۔ آنے والے چند روز سیاسی جوڑ توڑ میں گزریں گے اور پاکستان کے سیاسی منظر کا نقشہ چند دنوں میں واضح ہو سکے گا۔