لاہور: مکان کی چھت گر گئی، 2 بچوں، 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دبنے سے ایک ہی خاندان کے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ گڑھی شاہو کے علاقے نئی آبادی میں رات گئے ایک منزلہ خستہ حال مکان کی چھت گر گئی۔

زخمیوں کو مقامی لوگوں اور امدادی ٹیموں نے سروسز اسپتال منتقل کر دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق پانچوں افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تین افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا ہے۔