پیر پگارا نے متحدہ کے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

Peer Pagara

Peer Pagara

کراچی (جیوڈیسک) کراچی مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے ایم کیو ایم کے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت قبول کر لی۔ ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کے کہنا ہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کے ساتھ جو تعلقات ہیں وہ قائم رہیں گے۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد نے مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے راجا ہاس میں ملاقات کی۔ ایم کیو ایم رہنماں نے پیر پگارا کو نائن زیرو پر ہونے والے افطار ڈنر میں شرکت کی دعوت دی جسے پیر پگارا نے قبول کر لیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم بابر غوری کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے ایم کیو ایم سے رابطہ نہیں کیا۔ اس موقع پر امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے متعلق خط لکھا ہے اور فنکشنل لیگ نے ان سے دستاویزات مانگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سندھ میں متفقہ بلدیاتی نظام لایا جائے۔