لاہور : پتنگ کی ڈور نے موٹر سائیکل سوار کا گلا کاٹ دیا

Lahore Kite

Lahore Kite

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک اورشخص کے گلے پر ڈور پھر گئی، پابندی کے باوجود پتنگ بازی جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بے بس ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹان کا رہائشی عمران موٹرسائیکل پر بند روڈ سے گزر رہا تھا کہ اس کے گلے پر ڈور پھر گئی۔

اسے شدید زخمی حالت میں میو اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے اسے ٹانکے لگائے۔ ڈاکٹرز کے مطابق عمران کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والا عمران چار بچوں کا باپ ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا نوٹس لیں۔