لاہور خسرہ ہلاکتوں کی روک تھام میں ناکامی : عدالت میں درخواست دائر

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) خسرہ سے ہلاکتوں کی روک تھام میں حکومتی ناکامی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عدالت میں یقین دھانی کروائی گئی کہ تمام معاملے کی شفاف انکوائری کروا کر غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تاہم آج تک یہ انکوائری مکمل نہیں ہو سکی درخواست گزار کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود خسرہ سے ہلاکتوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے اس لیے آج تک اموات پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خسرہ کے خلاف زیرالتوا کیس کی جلد سماعت کر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔