خانپور ٹرین حادثہ : متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم

Khanpur train accident

Khanpur train accident

خانپور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی طرف سے خانپور ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے 14 افراد کے ورثا میں امدادی چیک تقسیم کر دیئے گئے۔ متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب خانپور میں منعقد کی گئی، جس میں رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے وزیر اعلی شہباز شریف کی طرف سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے چیک دیئے۔

امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں مردوخواتین دھاڑیں مار مار کر روتے رہے اور اپنے پیاروں کے غم میں نڈھال نظر آئے۔ اس موقع پرمیاں جاوید لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔