لاہور میں خسرے سے مزید 2 بچے جاں بحق

Lahore Ksry

Lahore Ksry

لاہور(جیوڈیسک)خسرے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی دو بچے جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے بچوں کو خسرے سے بچا کے ٹیکے لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔چلڈرن ہسپتال لاہور میں دو بچے خسرے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

جن میں چونگی امرسدھو کے آٹھ ماہ کا اورنگ زیب اور پتوکی کا دو سالہ احمد شامل ہیں۔ادھر محکمہ صحت پنجاب نے خسرے سے بچاو کے لئے لاہور میں خصوصی مہم شروع کردی ہے۔

جس میں چھ ماہ سے دس سال تک کے تیس لاکھ سے زائد بچوں کو خسرے سے بچا کے ٹیکے لگائے جائیں گے اور یہ مہم پانچ مئی تک جاری رہے گی جس میں خصوصی ٹیمیں گھر گھر جاکر اور سکولوں میں بچوں کو خسرے سے بچا کے ٹیکے لگائیں گی۔