لاہور: سسر اور دو سالوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس نے مغلپورہ میں تین افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مغلپورہ میں چند روز قبل فائرنگ کر کے اپنے سسر اور اس کے دو بیٹوں کو قتل کر کے فرار ہونے والے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم شاہ زیب کی کچھ عرصہ قبل اقصیٰ نامی خاتون سے شادی ہوئی تھی اور اس نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے اپنے سسر اور دو سالوں کو قتل کیا تھا۔