لاہور: آئل ٹینکرمیں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Oil Tanker

Oil Tanker

لاہور(جیوڈیسک) لاہورکے علاقے ٹاون شپ میں ایک پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکرمیں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،تاہم امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق بٹ چوک کے قریب ایک پٹرول پمپ پر آئل ٹینکرپٹرول کی سپلائی دے رہاتھاکہ اچانک اس میں آگ لگ گئی۔

ٹینکرکے ڈرائیور نے فوری طور پرٹینکرکوپمپ سے باہرنکال لیا،ا س دوارن فلنگ اسٹیشن کی بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈرائیور ٹینکر کو پٹرول پمپ کی حدود سے باہر لے گیااور امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے بعدآگ پرقابو پالیا۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہواجبکہ آئل ٹینکرمکمل طورپرتباہ ہوگیا،ریسکیو ٹیم کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگنے کا امکان ہے۔