کراچی : لیاری میں چھاپے، 6افراد زیر حراست

Lyari

Lyari

کراچی(جیوڈیسک)کراچی لیاری گینگ وار کے کردار ارشد پپو کے قتل کیس میں نامزد اور سابق پولیس ایس ایچ او کی گرفتاری کے لئے لیاری میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں،جس کے دوران دیگر 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ لیاری کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، کارروائی کے دوران ریزو پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

چھاپے ارشد پپو قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے مارے گئے۔ ارشد پپو قتل کیس کی ایف آئی آر ارشد پپو کی بیوہ کی جانب سے درج کروائی گئی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات گئے کارروائی نامزد ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے کی گئی۔

جس میں سابق ایس ایچ او چاکیواڑہ جاوید بلوچ،سابق ایس ایچ او کلری چاند خان نیازی اور باقر بلوچ شامل ہیں،چھاپوں کی نگرانی ایس پی لیاری ڈویثرن نے کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق چھاپے آٹھ چوک، سنگو لین اور چاکیواڑہ میں مارے گئے،جہاں سے دیگر 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔