لاہور: پی ٹی آئی کا دھرنا 8 روز جاری رہنے کے بعد ختم

PTI-sit-in

PTI-sit-in

لاہور: (جیو ڈیسک)لاہور میں این اے125میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کا دھرنا 8 روز جاری رہنے کے بعد بلاآخر اختتام پذیر ہوگیا۔ 12 مئی کو ڈیفنس کے علاقے لالک چوک میں این اے 125میں کی جانے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف علاقے کے لوگ سراپا احتجاجی بن گئے اور انہوں نے لالک چوک پر احتجاجی دھرنا دیا۔

جس کے باعث لالک چوک کی جانب آنے والی ٹریفک بند ہو گئی۔دھرنے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نوجوانوں کے شانہ بشانہ 8 روز تک دھرنا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے وہ اپنی تحریک کسی نہ کسی صورت میں جاری رکھیں گی۔8 روز تک تحریک انصاف کے مختلف قائدین دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے رہے۔

اس دوران تحریک انصاف کے رہنماں نے انہیں دھرنا ختم کرنے اور ٹریفک کھولنے کا مشورہ بھی دیا لیکن مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔بلاآخر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ دھرنا ختم کردیں جس کا باقائدہ اعلان ان کی بہن علیمہ خان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس پر دھرنے کے شرکا پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔