لاہور : ایل ڈی اے پلازہ سے مزید 5 لاشیں برآمد،کل 11 ہو گئی

lahore Fire

lahore Fire

لاہور(جیوڈیسک)لاہورمیں آگ سے تباہ حال ایل ڈی اے پلازہ سے مزید پانچ لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے ۔ڈی سی او لاہور سید رضوان محبوب کا کہناہے کہ پلازے کی نویں منزل پر22 افراد موجود تھے۔

جن کے زندہ یا جاں بحق ہونے کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، تاہم انہیں ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں،ترجمان کے مطابق ریسکیو کئے گئے 6افراد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔