لاہور: جیل پولیس کمانڈوز کا تربیتی کورس مکمل، پاسنگ آؤٹ تقریب

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے 165 جیل پولیس کمانڈوز نے رینجرز کی زیرِ نگرانی تین ماہ کا تربیتی کورس مکمل کر لیا۔ جیل پولیس کمانڈوز کی پاسنگ آوٴٹ تقریب رینجرز ہیڈکوارٹر لاہور میں ہوئی۔

تربیت مکمل کرنے والے کمانڈوز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ تقریب سے خطاب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل خان طاہر جاوید خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور بدامنی سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو کردار ادا کرنا ہو گا۔