لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 اغوا کار ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے ٹاون شپ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 اغوا کار ہلاک ہو گئے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق پولیس 3 گرفتار اغوا کاروں کو لے کر چوتھے ملزم کی گرفتاری کے لئے جا رہی تھی کہ چوتھے اغوا کار نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے چاروں اغوا کار ہلاک ہوگئے۔ ملزمان اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھے۔