لاہور : پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) میں پولیس مقابلوں کی ہیٹرک، تیسرے روزبھی کاہنہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔ کاہنہ کے قریب پولیس اور دوموٹر سائیکل سواروں کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور گولی لگنے سے ایک سوار مارا گیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ڈاکو تھے اور ایک گھر میں واردات کیبعد فرار ہو رہے تھے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت کالی مسیح کے نام سے کر لی گئی ہے اور اسکا تعلق راجہ جھنگ سیبتایا گیا ہے۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کرنے کے بعد مفرور ڈاکو کا تعاقب شروع کر دیا ہے۔