لاہور پولیس نے رانا ثناء اللہ کی گاڑی تلاشی کیلئے روک لی

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) لاہور پولیس نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کی گاڑی کو تلاشی کے لیے روک لیا۔

رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ لاہور پولیس نے ریگل چوک پر ان کی گاڑی کو روک لیا۔

پولیس اہلکاروں کا رانا ثناء اللہ سے کہنا تھا کہ گاڑی کی تلاشی دیں تو آگے جائیں گے جس پر رہنما ن لیگ نے کہا کہ جب تک میڈیا نہیں آئے گا میں گاڑی کی تلاشی نہیں دوں گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کوئی عدالت کا دروازہ کھٹکٹائے تو کوئی ادارہ پھر گرفتاری کے لیے گھر کا گھیراؤ نہیں کرتا لیکن مجھے خوف ہے یہ دوبارہ میری گاڑی میں منشیات نہ رکھ دیں۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ مجھے پولیس پر اعتبار نہیں ہے، انھوں نے پہلے بھی اپنے پاس سے 15 کلو ہیروئن میری گاڑی سے برآمد کی تھی۔

بعدازاں لاہور پولیس نے رانا ثناء اللہ کی گاڑی کو لاہور ہائیکورٹ جانے کی اجازت دیدی۔