ملتان: ریلوے پولیس میں بھرتی کیلئے خواتین امیدواروں کی دوڑ، متعدد بے ہوش

Railway Police

Railway Police

ملتان (جیوڈیسک) ریلوے پولیس کی ایک کانسٹیبل اور ایک اے ایس آئی کی خالی اسامی پر 473 خواتین امیدوار میدان میں تھیں جن کا فٹنس ٹیسٹ ریلوے گراؤنڈ میں ہوا۔ فٹنس ٹیسٹ کے دوران دوڑ ہوئی جس میں خواتین کو ایک میل کا فاصلہ سات منٹ میں طے کرنا تھا۔

دوڑ کے دوران گرمی کے باعث متعدد امیدواروں کی حالت غیر جبکہ کئی بے ہوش ہو گئیں جن کو ریلوے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فٹنس ٹیسٹ کے دوران 473 میں سے صرف 12 خواتین امیدوار ہی دوڑ میں کامیاب ہو سکیں ہیں۔