پشاور: متنی بازار میں پولیس مقابلہ ، دو مبینہ ٹارگٹ کلرز ہلاک

Peshawar

Peshawar

پشاور (جیوڈیسک) متنی بازار پشاور میں پولیس اور ٹارگٹ کلرز کے درمیان تصادم میں دو مبینہ ٹارگٹ کلرز مارےگئے جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق نواحی علاقوں متنی بازار میں ٹارگٹ کلرز اور پولیس کے مابین مڈبھیرہوئی۔

اس دوران حساس اداروں کے اہلکار بھی پولیس کے ہمراہ تھے۔ پولیس کی فائرنگ سے دو مبینہ ٹارگٹ کلرز مارے گئے، جن میں سے ایک کا تعلق افغانستان سے بتایا گیا ہے۔

مارے جانے والے ٹارگٹ کلرز سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ جبکہ ایک ٹارگٹ کلر کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد زخمی ہوگئے جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال پہنچا دیا گیا۔