لاہور میں بارش، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ، کئی علاقے بجلی سے محروم

Lahore Power

Lahore Power

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں بارش کے باعث 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ لیسکو ذرائع کے مطابق لاہور میں بارش کے باعث فنی خرابی پیدا ہونے سے 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

بارش مکمل رکنے کے بعد فیڈرز کی بحالی کا کام شروع ہو گا۔ ذرائع کے مطابق فیڈرز ٹرپ ہونے سے جوہر ٹاون، ٹاون شپ، شبزہ زار، راوی روڈ، باٹا پور کے علاقوں میں بجلی بند ہوگئی جبکہ ہربنس پورہ، دھرم پور، فیروز پور روڈ، گارڈن ٹاون اور مسلم ٹاون کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔