تین سال میں بجلی مزید مہنگی ہو گی، لوڈشیڈنگ بھی ختم نہیں ہو گی، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

سیالکوٹ (جیوڈیسک) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سال میں بجلی مزید مہنگی ہو گی اور لوڈشیڈنگ بھی مکمل ختم نہیں ہو گی۔ سیالکوٹ میں انجمن تاجران کے عشائیے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار 850 میگاواٹ ہے۔

تاجر اپنی دکانیں مقررہ وقت پر کھولیں اور بند کریں تو 1200 میگاواٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این جی اور فرٹیلائزر سیکٹر 5 ہزار میگاواٹ بجلی استعمال کررہے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت کم کی گئی تو معیشت عدم توازن کا شکار ہو جائے گی۔