لاہور، ہربنس پورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، تیسرا فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے ہربنس پورہ میں سی آئی اے پولیس نے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکووٴں کوہلاک کر دیا جبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سی آئی اے کینٹ کی ٹیم نے سردار کالونی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا۔ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزم مارے گئے جبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہوگیا۔ واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔