لاہور : شاد باغ میں 11 سالہ معذور بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شاد باغ میں نامعلوم شخص نے گیارہ سال کی معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق شاد باغ کا رہائشی ریاض اور اس کی بیوی محنت مزدوری کرنے گھر سے باہرگئے ہوئے تھے۔

اس دوران نامعلوم شخص دیوار پھاند کران کے گھر میں گھس گیا اور گیارہ برس کی معذور لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،بچی کے والدین جب مزدوری کے بعد گھر پہنچے تو لڑکی کی حالت غیر تھی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم شخص کی تلاش شروع کر دی ہے۔