چلاس : بارشوں سے بٹوگا نالے میں شدید طغیانی، سیلابی ریلا گھروں میں داخل

Chilas Rain

Chilas Rain

دیا مر (جیوڈیسک) چلاس میں گزشتہ شام موسلا دھار بارشوں سے بٹوگا نالے میں شدید طغیانی آگئی ہے، جبکہ پہاڑی ندی نالوں سے آنے و الا سیلابی ریلا گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے سے کئی ایکڑ پر زیر کاشت فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے چلاس تھلپن کے مقام پر شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔

بابو سرکاغان ہزارہ قومی شاہراہ بھی لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے مختلف مقامات پربندہے، بارش اور سیلاب کی وجہ سے چلاس شہرمیں گزشتہ روزسے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے، لینڈ سلائڈنگ اور بجلی کی معطلی کے باعث لوگ شدید پریشانی کا شکار ہیں۔