میرپور خاص : ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن سے تین سالہ بچہ جاں بحق

Mirpur Khas

Mirpur Khas

میرپور خاص (جیوڈیسک) میرپور خاص میں اتائی ڈاکٹر کے مبینہ غلط انجکشن لگانے سے تین سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا، واقعے کے بعد جعلی ڈاکٹر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گاوں نواب یوسف تالپر میں پیش آیاجب ایک مزدور محمد سومار بخار میں مبتلا اپنے تین برس کے بیٹے کو علاج کیلئے مقامی اتائی ڈاکٹر کے کلینک لے گیا۔

جعلی ڈاکٹر نے بچے کو انجکشن لگایا جس کے فوری بعد بچے کی حالت بگڑ گئی۔ صورتحال دیکھ کر جعلی ڈاکٹر کلینک چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ بچے کو تعلقہ اسپتال کوٹ غلام محمد لے جایا گیا تاہم وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی جاں بحق ہوگیا۔ بچے کے والد نے الزام عائد کیا کہ اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن لگانے کی وجہ سے بچہ جان سے گیا۔