لاہور : جنوبی چھاونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک، چوتھا فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے جنوبی چھاونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرارہو گیا ہے۔ جبکہ مقابلے میں شریک اہلکاروں کو خراش تک نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو جنوبی چھاونی کے گاوں گوہاواکے قریب ایک موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو لوٹ کر فرار ہوگئے، فیض نامی شہری کی ون فائیو پر کال ہوئی تو پولیس نے تعاقب کیا۔

رنگ روڈ پر ڈاکووں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک جبکہ ان کا ایک ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت نہیں ہو سکی، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاوس منتقل کر دی گئی ہیں۔