لاہور میں مجلس وحدت المسلمین کی احتجاجی ریلی

Lahore Relly

Lahore Relly

لاہور (جیوڈیسک) مجلس وحدت المسلمین نے پاراچنار میں دہشتگردی کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ لاہو رمیں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس کے شرکا نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا مطالبہ کیا مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی ہنزہ بلاک سے شروع ہوکر مون مارکیٹ پر اختتام پذیر ہوئی۔

مجلس وحدت المسلمین کے رہنما امتیاز کاظمی کا کہنا تھاکہ طالبان کیخلاف بھرپور آپریشن کیے بغیر ملکی سلامتی اور استحکام ممکن نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے سیکریٹری جنرل راجہ ناصر عباس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کوئی واضح پالیسی نہ دینا حکومت کی ناکامی ہے۔