کوئٹہ : سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، 5 اہلکار جاں بحق، متعدد زخمی

Gwadar

Gwadar

گوادر (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے سن سر میں کوسٹ گارڈ سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں پانچ اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان اکبر درانی نے ذرائع کو بتایاکہ پاک ایران سرحدی ایریا سن سر میں نامعلوم مسلح افراد نے کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتطامیہ کے مطابق کوسٹ گارڈ کی اس چیک پوسٹ پر چودہ اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ واقعہ ایسی جگہ پیش آیا ہے جہاں رابطہ کیلئے کوئی موثر نظام نہیں ہے ایف سی، کوسٹ گارڈ اور لیویز اہلکاروں کو روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ جاں بحق اور زخمیو ں کو فوری طور پر گوادر منتقل کیا جا سکے مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔