لاہور : سوئی ناردرن گیس کی جعلی چھاپہ مار ٹیم پکڑی گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس کی ٹیم نے جوہر ٹان لاہور میں جعلی چھاپہ مار ٹیم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جعلی چھاپہ مار ٹیم سے سوئی ناردرن کمپنی اور پریس کے جعلی کارڈز سمیت تین موبائل ٹیلی فون، تین سمیں اور سرکاری دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

کمپنی کی اصلی ٹیم معمول کے گشت پر جوہر ٹان پہنچی تو وہاں ایک جعلی ٹیم بھی لوگوں کے گھروں پر چھاپے مار کر پیسے بٹورنے میں مصروف تھی۔ سوئی ناردرن کے افسران نے جعلی ٹیم سے شناخت مانگی تو انہوں نے کمپنی اور پریس کے جعلی کارڈز پیش کئے۔

جس پر انہیں پکڑ لیا گیا اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پکڑی جانے والی جعلی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ سوئی ناردرن کا ایک ملازم بھی ان کے ساتھ اس دھندے میں شریک ہے۔