لاہور: ٹرک پل سے نیچے گر گیا، ڈرائیور جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کوڑے سے بھرا ٹرک فیروز پور روڈ مسلم ٹان پل سے نیچے گر گیا، ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور دیگر دو ملازمین زخمی ہوگئے۔ لاہور میں کینال پر فیروز پور روڈ سے وحدت روڈ جانے والے فلائی اوور سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا کوڑے سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث نیچے گر گیا۔

ٹرک ڈرائیور شہزاد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو ملازمین رفیق مسیح اور سلطان شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کوڑے سے بھرا ٹرک پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے پانی والے ٹرک کے اوپر گرا جس کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان میں کمی ہوئی۔

اگر ٹریفک رواں ہوتی تو مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصان بھی ہونے کا خدشہ تھا۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری شروع کر دی گئی۔