لاہور : نامعلوم شخص کی فائرنگ سے مزار پر70 سالہ ملنگ ہلاک

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے مزار پر بیٹھے 70 سالہ ملنگ کو قتل کر دیا۔خدشہ ہے کہ ملنگ کو نشہ فراہم نہ کرنے پر گولی ماری گئی۔ پولیس کے مطابق ہربنس پورہ پھاٹک کے قریب بابا رکھ پیر کے دربار پر ستر سالہ ملنگ لیاقت بیٹھا تھا۔

نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ شمالی چھاونی پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا کر ملزم کی تلاش شروع کر دی۔شبہ ظاہر کیا جا رہاہے کہ ملزم نے ملنگ کو نشے کی پڑیا دینے سے انکار پر قتل کیا۔