لاہور ، بدترین لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا احتجاج، رات جاگ کر گزاری

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی رات بھر بند رہی،گرمی سے ستائے لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔ گرمی میں اضافہ کے ساتھ ہی لاہور سمیت مختلف شہروں میں ایک بار پھر لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں گلشن راوی، سمن آباد اور دیگر علاقوں میں بجلی رات بھر بند رہی۔ گرمی اور حبس سے تنگ لوگوں نے رات سڑکوں پر گزار دی۔طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث یو پی ایس اور جنریٹروں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا۔ لوگ حکمرانوں کو کوستے نظر آئے۔