لاہور، فیصل ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، تین فرار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہورکے علاقے فیصل ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ تین فرار ہو گئے۔ مڑیاں چوک کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو پولیس نے چیکنگ کے لیے روکا تو انھوں نے بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کر دی۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک کو گولی لگی اور وہ موٹر سائیکل سے گر گیا جبکہ باقی تینوں فرار ہو گئے۔ پولیس نے زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ گیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی جیب سے سات موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا جسے پولیس نے ڈاکو قرار دیتے ہوئے مردہ خانہ جمع کرا دیا ہے۔