لاہور: ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج، کام بند کردیا

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) میں ینگ ڈاکٹرز تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے ھسپتال میں کام بند کردیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں۔

لاہور میں شیخ زید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز تنخواہوں کی عدم فراہمی پر سراپا احتجاج ہیں۔ ڈاکٹرز نے ھسپتال میں کام بند کردیا۔ اٹہتر ینگ ڈاکٹرز میں سے چالیس ڈاکٹرز ایسے ہیں جن کوتنخواہیں بالکل ادا نہیں کی جارہی۔ جبکہ اڑتیس ڈاکٹرز کو خدمات کے عوض آدھی تنخواہیں دی جارہی ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کے صدر ڈاکٹر احسان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ حکومت کی جانب سے بھی تسلی بخش جواب نہیں مل رہا۔ ڈاکٹر احسان ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کا سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔