لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز نے مذاکرات میں کردار سے معذرت کرلی

Maulana Abdul Aziz

Maulana Abdul Aziz

اسلام آباد (جیوڈیسک) طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کے رکن میجر (ر) عامر نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا عبدالعزیز نے طالبان سے مذاکرات میں کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب تک آپریشن نہ کرنیکی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی، کردار ادا نہیں کر سکتا۔