لالہ موسی کی خبریں 17.06.2013

لالہ موسیٰ (رپورٹ محمد بلال احمد بٹ) دنیا بھر میں 1.5 ارب انسان زہریلی فضا میں سانس لے رہے ہیں، زہریلی فضا صنعتوں کے دھوئیں ایندھن کے جلنے اور گاڑیوں سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے پیدا ہورہی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی سے دنیا میں سالانہ ایک کروڑ 10 لاکھ بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ فضا میں جمع ہونے والا دھواں اکٹھا ہوتا رہتا ہے جو بارش کے بعد دوبارہ زمین پر آجاتا ہے جسے تیزابی بارش بھی کہا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق زہریلے دھوئیں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کاربن مونو آکسائیڈ اور سلفر ڈائی آکسائیڈ وغیرہ شامل ہوتی ہیں، فضا میں ان گیسوں کی موجودگی گرین ہاؤس پر منفی اثرات ‘ زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ موسمیاتی تبدیلیاں بے وقت بارشیں اور اوزون کی تباہی کا سبب بنتی ہے جس سے کینسر تپ دق دمہ اور دیگر مختلف جلدی بیماریوں کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ماحولیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے خاتمہ کے لئے شجر کاری میں اضافہ انتہائی ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: امریکا میں جدید رو بو ٹک سانپ تیار کیا گیا ہے
لالہ موسیٰ (رپورٹ:۔محمد بلال احمد بٹ) امریکا میں جدید روبوٹک سانپ تیار کیا گیا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹک سانپ میں حقیقی سانپ کی طرح اپنے جسم کو لہر اکر زمین پر رینگنے، پانی میں تیرنے جبکہ درخت اور کھمبوں پر چڑھنے اور لپٹنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ اس مشینی سانپ میں ایسے مختلف سینسر ز نصب کیے گئے ہیں جو اسے معلومات وصول کرنے، حرکت دینے اور سمت کا تعین کر نے میں مدد کر تے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ : ملک میں پہلے ہی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اب مسلم لیگ ن کی حکومت کا بجٹ مہنگائی کا ایک نیا طوفان لائے گا، چوہدری ندیم اصغر کائرہ
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) مرکزی راہنما پاکستان پیپلز پارٹی ،سابق تحصیل ناظم کھاریاں چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے اور اب مسلم لیگ ن کی حکومت کا بجٹ مہنگائی کا ایک نیا طوفان لائے گا، حکومت نے تنخواہ میں اضافہ نہ کر کے اور تنخواہوں پر ٹیکس بڑھا کر غریب اور متوسط طبقے کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافہ نہ کر نا عوام کے ساتھ بڑا ظلم ہے، انہوں نے کہا کہ امن و امان کی حالت دل خراش ہے، لوگوں کا جان و مال محفوظ نہیں ،صحت اور تعلیم جیسے اہم محکموں کو پرائیویٹ سیکٹر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ پنجاب میں پانچ سال تک مسلم لیگ (ن) کی حکومت رہی مگر اس صوبے میں بہت سے مسائل ہیں لاکھوں لوگ بے روزگار ہیں۔ حکومت اگر صوبے کی حالت بہتر بنانا چاہتی ہے تو اپنی شاہ خرچیاں ختم کرے، تعلیم اور صحت کا بجٹ دگنا کرے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے اور امرا پر ٹیکس عائد کرے۔ علاوہ ازیں انہوں نے قائد اعظم ریزیڈنسی پر حملہ، طالبات کی بس پر دہشت گردی اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں دہشت گردی پر شدید مذمت کی اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دیں تاکہ آئندہ بھی دہشت گرد پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کرے انہوں نے شہید ہونے والی طالبات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار رنج والم کا اظہار کیا اور مرحومین کے لئے بخشش کی دعا بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسیٰ : میاں برادران نے ہر دور حکومت میں ہر طبقے کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے اقدامات کئے ہیں، سیف الرحمن بھٹی
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) سینئر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 112 سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیف الرحمن بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ میاں برادران نے ہر دور حکومت میں ہر طبقے کو ریلیف فراہم کر نے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور مسلم لیگ ( ن) پر تنقید کر نے والے اپنے گر یبانوں میں دیکھیں کہ انہوں نے پانچ سالہ دور حکومت میں غر یب عوام کا خون کس طرح چوسا گیا ہے اور اب اُن کرپٹ اتحادی ٹولوں کو عوامی مینڈیٹ کتنا حاصل ہو اہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تو مسلم لیگ ( ن) نے وفاقی حکومت کی کمان سنبھالے ہی کچھ ہی دن ہوئے ہیں مگر عوام کے لئے ریلیف فراہم کر نے کے لئے موقع پیدا ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اب ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور ملک میں صنعت چلے گی اور غر یب عوام کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، طالبات اور افسران کی شہادت پر ہر محب وطن کا دل مغموم ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے ہم بلوچستان حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور جلد از جلد معاشرے کے ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ملک کا امن برباد کرنے کی کوشش نہ کر سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لالہ موسی ٰ: پاکستان میں دہشت گردی کی جڑیں ناسور کی طرح پھیل چکی ہیں جنہیں جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے،چوہدری نصر اقبال سابق امیدوار حلقہ این اے106
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) سابق امیدوار حلقہ این اے106چوہدری نصر اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی اور زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی پر حملے نے پوری قوم کو دکھی کر دیا ہے حکومت ان واقعات کی تحقیقات کیلئے صرف کمیٹیاں بنانے پر اکتفا کرنے کی بجائے انکی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے۔ اپنے ایک بیان میں سردار حر بخاری نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جڑیں ناسور کی طرح پھیل چکی ہیں جنہیں جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں بد قسمتی سے ہر واقعہ کے بعد کمیٹی بنا دی جاتی ہے جسکی رپورٹ کبھی منظر عام پر نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد اور یکجا ہے ان سے نمٹنے کے لئے قومی پالیسی بنائی جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں بجٹ الفاظ کی جادوگری ہے غریب آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق کا لالہ موسیٰ ریلوے اسٹیشن پر آدھا گھنٹے کا پڑائو، عمل سے باز پرس، عوام سے گھل مل گئے
لالہ موسیٰ (محمد بلال احمد بٹ) مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق ٹرین پر لاہور سے راولپنڈی گئے دوران سفر لالہ موسیٰ اسٹیشن پر آدھے گھنٹے کا سٹاپ کیا انہوں نے ٹرین سے اتر کر لالہ موسیٰ اسٹیشن کو چیک کیا، عملہ سے ملاقاتیں کیں ،پانی کی عدم دستیابی پر عملہ سے باز پرس بھی کی جبکہ ریلوے پولیس کو جھڑکتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ سے دور رہو میں عوام سے ملنا چاہتا ہوں ان کے مسائل کو سننا چاہتا ہوں جس پر ریلوے پولیس ان سے دور ہو گئی آدھا گھنٹے رکھنے کے بعد دوبارہ ٹرین پر سوار ہو کر راولپنڈی چلے گئے۔