لاؤس کا فوجی طیارہ گر کر تباہ، وزیردفاع سمیت 17 اہم شخصیات ہلاک

Military Aircraft, Fell Destroy

Military Aircraft, Fell Destroy

ویانٹیان (جیوڈیسک) لاؤس کا فوجی طیارہ شمالی صوبے شنگکویانگ میں گر کر تباہ ہونے سے وزیر دفاع سمیت 17 اہم شخصیات ہلاک ہو گئیں۔

لاؤس کا روسی ساختہ انتونوف اے این 74۔300 فوجی طیارہ ہفتہ کی صبح ایک سرکاری تقریب میں شرکت کے لئے جا رہا تھا کہ شمالی صوبے شنگکویانگ کے ضلع پائک کے علاقے ناڈی میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں لاؤس کے وزیر دفاع دفاع لیفٹیننٹ جنرل ڈویانگچہ، پبلک سیفٹی کے وزیر اور ویانٹیان کے میئر سمیت 17 اہم شخصیات ہلاک ہو گئیں جب کہ 3 افراد کو زخمی شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جہاز کے تباہ ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ جہاز ایک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہوا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔