شمالی نائیجیریا میں مسلح افراد کے ہاتھوں دو اسکول نذر آتش

Nigeria

Nigeria

ابو جا (جیوڈیسک) جبکہ ایک ٹیلی کام ایکسچینج کو بھی آگ لگا دی۔واقعہ کے وقت دونوں اسکول خالی تھے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے سیکڑوں طالبات کو اغوا کر لیا تھا۔

جن کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، حالیہ واقعہ میں بھی بوکوحرام کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔بوکوحرام کے ہاتھوں اغوا ہونے والی سیکڑوں لڑکیوں کی بازیابی کیلئے احتجاج بدستور جاری ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت ابوجاکی سڑکوں پر سیکڑوں افراد نے مغوی لڑکیوں کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا ، مظاہرین جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈاٹھارکھے تھے۔