لسبیلہ: کشتی الٹنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق، 8 لاپتہ

Boat Capsized

Boat Capsized

لسبیلہ (جیوڈیسک) لسبیلہ میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے سے تین ماہی گیر جاں بحق جبکہ آٹھ لاپتہ ہو گئے۔ بہتر افراد تیر کر کنارے پر پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔

ساحلی علاقے ہنگول کے قریب ماہی گیروں کی کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے باعث کشتی میں سوار تین ماہی گیر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 8 ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق لانچ میں 83 ماہی گیر سوار تھے جو کہ معمول کے مطابق مچھلیوں کے شکار کی غرض سے سمندر میں گئے تھے تھے۔

ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں ماہی گیروں کا تعلق لسبیلہ کے علاقے لاکھڑا سے ہے۔