سابقہ حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا، شوکت یوسف زئی

Former Government

Former Government

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ دریائے کابل کے کنارے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت علی یوسف زئی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ہرممکن سہولیات بہم پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کشتیوں، خوراک اور ادویات کا انتظام کیا گیا ہے۔ وزیراطلاعات کے مطابق گھروں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں سروے کیا جا رہا ہے اور متاثرین کو فوری مدد فراہم کی جائے گی۔