قانون کی حکمران کے لیے کسی حکومت کا لحاظ نہیں کریں گے: سپریم کورٹ

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں ایل این جی درآمد سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی۔چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سوئی سدرن کمپنی کے وکیل انور منصور نے نئی حکومت کے آنے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے نئی حکومت کیا کرے گی۔ انور منصور نے کہا کہ نئی حکومت ایل این جی کیس کے حوالے سے پالیسی بیان دے سکتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت جو بھی ہو اسے قانون کی حکمرانی اور شفافیت پر عمل کرنا ہوگا۔ اس سلسلے میں نہ پہلے کسی حکومت کا لحاظ کیا نہ آئندہ کریں گے۔ عدالت نے وکیل کو حکومت سے رابطہ کر کے مقف پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔