امن و امان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ امن وامان اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں قومی سلامتی کورس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہجمہوریت پاکستان کا مستقبل ہے۔

قوم کو مسلح افواج کی قربانیوں پر فخر ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کی صورت حال ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔