قائد تحریک الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔ نشاط ضیاء قادری

Nishat Zia Qadri

Nishat Zia Qadri

کراچی: رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اشفاق منگی نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل اور فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عملی اقدامات کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کے ہمراہ شاہ فیصل ٹائون یونین کونسل نمبر 7 کے علاقے الفلاح سوسائٹی کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر اشفاق منگی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران سے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے فوری اقدامات بروئے کار لاکر عوام کو سہولت پہنچائی جائے۔

انہوں نے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حق پرست نمائندے عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے شب روز کوشاں ہیں قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت اور ترقی کا سفر جاری ہے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو خوشحال معاشرہ فراہم کرینگے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے عوام کو مسائل سے نجات د لائیں گے۔

انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے حق پرست اراکین اسمبلی اقدامات کررہے ہیں نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور سیوریج سسٹم کی ابتر صورتحال کو بہتر بنا کر عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں۔