لبنان میں آنے والے شامی مہاجرین کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز

Lebanon

Lebanon

بیروت(جیوڈیسک)اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق لبنان میں آنے والے شامی مہاجرین کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ لبنان میں آنے والے شامی مہاجرین کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین یو این ایچ سی آر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام میں جاری حالیہ شورش کے دوران اب تک 4 لاکھ 44 ہزار شامی باشندے ہجرت کرکے لبنان پہنچ چکے ہیں۔

3 لاکھ 30 ہزار سے زائد مہاجرین کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے جبکہ مزید ایک لاکھ 13 ہزار شامی باشندے بدستور رجسٹریشن کے منتظر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شمالی لبنان میں ان مہاجرین کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار، شمالی لبنان میں ایک لاکھ 19 ہزار، بیروت اور گردونواح میں 28 ہزار جبکہ بیکار یمن میں 45 ہزار شامی مہاجرین مقیم ہیں۔