میکسیکو کی مغربی ریاست میں تصادم،7 افراد ہلاک

Mexico

Mexico

میکسیکو(جیوڈیسک)میکسیکو کی مغربی ریاست میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ میکسیکو کی مغربی ریاست میکہوکن میں مشتبہ مجرموں، سیکورٹی فورسز اور شہری سیکورٹی گروپوں کے درمیان تصادم میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ریاست کے حکومتی ترجمان جولا برنینڈز نے بتایا کہ آخری ملنے والی رپورٹ کہ مسلح لڑائی میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم تعداد بڑھنے کا امکان ہے۔ حکام نے بتایا کہ بیوناوسٹا اور ٹیسالکیپیٹک کے قصبوں میں تصادم ہوا۔

جہاں گشت پر کرنے والے مسلح شہریوں اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان لڑائی ہوئی۔ حکومت کی جانب سے گینگ کی پر تشدد کارروائیوں کے خلاف غیر موثر کارروائی کے باعث اس قسم کے گروپس گویریرو، اوکساکا اور میکہوکن کی ریاستوں سمیت ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہیں۔